0
Thursday 2 Feb 2017 15:40

جرم کی دنیا میں دہشت کی علامت ’’بابا لاڈلا‘‘ کون تھا؟

جرم کی دنیا میں دہشت کی علامت ’’بابا لاڈلا‘‘ کون تھا؟
اسلام ٹائمز۔ لیاری گینگ وار کا کمانڈر بدنام زمانہ دہشتگرد نور محمد عرف بابا لاڈلا جرم کی دنیا میں دہشت کی علامت تھا، اس نے جرائم کی دنیا میں خوف کا نام بنایا۔ بابا لاڈلا معمولی موبائل فون چھینے والا تھا۔ چھوٹے ڈاکے ڈالنے والے نور محمد کے نام سے اس نے 2001ء میں پہلا قتل چھریوں کے وار سے کیا اور جرائم کی دنیا میں پہلا قدم رکھ دیا۔ سفاکیت کا انداز ایسا بھایا کہ نور محمد رحمان ڈکیت کا لاڈلا بن گیا۔ لیاری میں متعدد ٹارچل سیل بنا کر خوف اور دہشت کی علامت بن گیا۔ قتل، اقدام قتل، اغواء، بھتہ خوری، بابا لاڈلا سو سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ رحمان ڈکیت کی ہلاکت کے بعد بابا لاڈلا نے اپنا گروپ بنا لیا۔ گروپ میں اس کا بھائی زاہد لاڈلا، غفار ذکری، سکندر سکو، رؤف ناظم، لالہ اورنگی، آصف خان نیازی شامل تھے۔ بابا لاڈلا جی تھری رائفل اور کبوتربازی کا شوقین تھا۔ سندھ حکومت نے بابا لاڈلا کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے رکھی تھی۔ واضح رہے کہ کراچی میں خوف و دہشت کی علامت لیاری گینگ وار کا کمانڈر نور محمد عرف بابا لاڈلا اپنے دو ساتھیوں سمیت آج لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں مارا گیا۔
خبر کا کوڈ : 605845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش