QR CodeQR Code

سوات اور گرد و نواح میں 4.1 شدت کا زلزلہ

2 Feb 2017 21:01

زلزلہ کی گہرائی 180 کلو میٹر تھی اور مرکز ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سوات اور اس کے گرد و نواح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوات اور اس کے گرد و نواح کا علاقہ شدید زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، زلزلہ پیما مرکز پر زلزلے کی 4.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 180 کلو میٹر تھی اور مرکز ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 605975

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/605975/سوات-اور-گرد-نواح-میں-4-1-شدت-کا-زلزلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org