0
Thursday 2 Feb 2017 20:55

پشاور، پی ٹی آئی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الہٰی کے حجرے میں دھماکہ

پشاور، پی ٹی آئی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الہٰی کے حجرے میں دھماکہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الہٰی کے حجرے میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق یکہ توت میں تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الہٰی کے حجرے میں دھماکہ ہوا۔ جس وقت دھماکہ ہوا رکن اسمبلی حجرے سے منسلک اپنے گھر میں موجود تھے تاہم ان سمیت تمام لوگ اس دھماکے میں محفوظ رہے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور ریسکیو اداروں کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کرنے کا کام شروع کردیا۔  دھماکے سے حجرے کے بیرونی دروازے کو نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب ایم پی اے فضل الہٰی کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے ان سے 2 کروڑ روپے بھتہ مانگا جا رہا تھا اور انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں جس کے بارے میں انہوں نے پولیس کو بھی مطلع کیا ہوا تھا۔
خبر کا کوڈ : 605982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش