0
Thursday 2 Feb 2017 21:00

جماعۃ الدعوۃ سمیت کالعدم تنظیموں کے 205 افراد کی گرفتاریوں کے لئے فہرست تیار

جماعۃ الدعوۃ سمیت کالعدم تنظیموں کے 205 افراد کی گرفتاریوں کے لئے فہرست تیار
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے جماعۃ الدعوۃ سمیت کالعدم تنظیموں اور فائونڈیشنوں کے 205 افراد کی گرفتاریوں کے لئے فہرست مرتب کر لی ہے، جبکہ 240 سے زائد افراد کو فورتھ شیڈول کی فہرست میں شامل کیا جارہا ہے، سینئر کارکنوں اور رہنمائوں کی سرگرمیوں اور ان کے قریبی عزیزوں کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض تنظیموں کے رہنماوں کے ایک شہر سے دوسرے شہر جانے پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بعض اکائونٹس کا اہم ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے، جن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ گزشتہ تین روز سے مسلسل اس حوالے سے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ اور پنجاب کے محکمہ داخلہ میں اہم اجلاس بھی ہوئے ہیں، جن میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مزید ڈیٹا مانگا گیا ہے، آئندہ چند روز میں ان افراد کو تین مراحل میں گرفتار کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ایسے افراد کو کم از کم تین ماہ کے لئے گرفتار کیا جائیگا، یہ افراد صرف لاہور نہیں بلکہ صوبہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں، متعلقہ اضلاع کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے اس حوالے سے اجلاس ہوئے ہیں کہ کیا پلان بنایا گیا اور کیا اقدامات کئے جائیں گے، کچھ نہیں بتایا جا سکتا ہے، اس حوالے سے اہم فیصلے وفاق ہی کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 605985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش