0
Thursday 2 Feb 2017 22:18

گلگت کے ضلع استور میں برفانی تودہ گرنے سے ایک شخص جان بحق

گلگت کے ضلع استور میں برفانی تودہ گرنے سے ایک شخص جان بحق
اسلام ٹائمز۔ گلگت ضلع استور کے سرحدی گاؤں زیان میں برفانی تودے کی زد میں آکر ایک شخص جان بحق ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والی شدید برفباری کے دوران ضلع استور کی وادی قمری کے گاؤں زیان میں اپنے مویشی خانے کی چھت سے برف ہٹانے میں مصروف ساٹھ سالہ عطا محمد پر برفانی تودہ آگرا جس سے وہ تودے تلے دب گئے، اس دوران گاؤں کے افراد انہیں بچانے کے لئے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر مویشی خانے کی طرف دوڑے۔ اس دوران آیت اللہ نامی شخص کو کئی فٹ برف کاٹ کر ملبے سے نکالا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس دوران آیت اللہ کی سانسیں چل رہی تھی، تاہم انہیں گھر پہنچایا گیا تو وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ جنوری کے مہینے میں گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں ریکارڈ برفباری ہوئی اور ضلع استور کی وادی گریز میں سابقہ ادوار کی نسبت زیادہ برفباری ہوئی اور اب تک چھ سے سات فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 606012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش