0
Thursday 2 Feb 2017 22:58

گلگت، ابرق نامی معدنیات سمگل کرنیکی کوشش ناکام، دیامر پولیس نے 480 تھیلے برآمد کر لئے

گلگت، ابرق نامی معدنیات سمگل کرنیکی کوشش ناکام، دیامر پولیس نے 480 تھیلے برآمد کر لئے
اسلام ٹائمز۔ دیامر پولیس نے براستہ شاہراہ قراقرم گلگت بلتستان سے ابرق (ابرک) نامی معدنیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ KKH چلاس میں تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کر دئیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دوران کارروائی مجموعی طور پر 480 ابرق سے بھرے تھیلے برآمد ہوئے ہیں، جو اس وقت پولیس کے قبضے میں ہیں۔ گرفتار ملزمان قیمتی پتھروں کو غیرقانونی طور پر جی بی سے ملک کے دیگر حصوں کی طرف سمگلنگ کے دھندے میں ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ASI شاہ سید کی قیادت میں عملہ تھانہ KKH نے ایک مقامی ہوٹل میں سمگلنگ کی غرض سے جمع کردہ 320 تھیلوں کا اسٹاک ملزمان کے قبضے سے برآمد کرکے دو ملزمان سجادالحق ولد انوار الحق اور سیف اللہ ولد گل نظر ساکنان الپوری ضلع شانگلہ کو گرفتار کرلیا اور باضابطہ فوجداری مقدمات کا اندراج کیا۔

دوسری طرف ایک اور معمول کی چیکنگ کاروائی میں چیک پوسٹ تھانہ KKH میں ٹرک نمبر 2837 DIR-C سے 160 ابرق بھرے تھیلے برآمد کرکے ملزم ڈرائیور سردار علی ولد سید علی ساکن کروڑہ شانگلہ کے خلاف مقدمہ علت نمبر 08/2017 بجرم زیر دفعات 3 منرل کنٹرول ایکٹ 1948ء کے تحت مقدمات قائم کرکے تفیش شروع کی ہے۔ یاد رہے شاہراہ قراقرم پر تلاشی کے عمل کو موثر بنانے کے حوالے سے انسپکٹر جنرل آف پولیس جی بی اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل دیامر استور رینج محمد شعیب خرم جانباز نے خصوصی ہدایت دے رکھی ہے۔ ان کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر کے اندر داخلی اور خارجی مقامات پر تلاشی اور نگرانی کے عمل کو مربوط و منظم رکھنے کے لئے دیامر پولیس مکمل متحرک و پرعزم ہے۔
خبر کا کوڈ : 606014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش