0
Thursday 2 Feb 2017 23:06

پیپلزپارٹی نے پاکستان سمیت مسلم ممالک پر سفری پابندی کرنے کے معاملے پر سینیٹ میں تحریک التوا جمع

پیپلزپارٹی نے پاکستان سمیت مسلم ممالک پر سفری پابندی کرنے کے معاملے پر سینیٹ میں تحریک التوا جمع
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کویت کی جانب سے مسلم ممالک پر سفری پابندی عائد کرنے کے معاملے پر سینیٹ میں الگ الگ تحریک التوا جمع کرا دی۔ پیپلزپارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے تحریک التوا سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائی، سسی پلیجو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی جانب سے مسلم مالک پر سفری پابندیوں کے حوالے سے بحث کرائی جائے، ٹرمپ کی اعلان کردہ پابندیاں پاکستان پر بھی عائد کی جاسکتی ہیں، سینیٹر سسی پلیجو نے کویت کی جانب سے پاکستان سمیت پانچ مسلم ممالک پر سفری پابندی عائد کرنے پر بھی سینیٹ میں تحریک التوا جمع کرائی گئی۔ سسی پلیجو کا کہنا ہے کہ کویتی میڈیا کے مطابق پاکستان سمیت پانچ ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 606023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش