QR CodeQR Code

مسلمان ممالک سے متعلق نئی امریکی ویزہ پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں، سرتاج عزیز

2 Feb 2017 23:15

اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک سے متعلق نئی امریکی ویزہ پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہر آزاد اور خودمختار ملک کو اپنی ویزہ پالیسی کے حوالے سے مکمل اختیار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں ویزہ ایشو کی مزید تفصیلات سامنے آنے تک اس معاملے پر کوئی اور رائے زنی نہیں کرونگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سات مسلمان ممالک پر ویزہ پابندیوں کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مسلمان ممالک سے متعلق نئی امریکی ویزہ پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہر آزاد اور خودمختار ملک کو اپنی ویزہ پالیسی کے حوالے سے مکمل اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اوپن پالیسی ہی وقت کا تقاضا ہے۔ بین الاقوامی تعلقات میں تمام ممالک سے تعلق رکھنا ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 606024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/606024/مسلمان-ممالک-سے-متعلق-نئی-امریکی-ویزہ-پالیسی-کا-جائزہ-لے-رہے-ہیں-سرتاج-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org