0
Thursday 2 Feb 2017 23:54

ملتان، حافظ سعید کی نظربندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، حکومت مخالف نعرے بازی

ملتان، حافظ سعید کی نظربندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، حکومت مخالف نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی جموں کشمیر اور سول سوسائٹی کی طرف سے حافظ محمد سعید اور دیگر رہنمائوں پر نظربندی کے خلاف گلشن مارکیٹ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت تحریک آزادی جموں کشمیر ملتان کے رہنما محمد آصف نے کی۔ جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے بھارتی جھنڈا بھی نظرآتش کیا گیا۔ شرکاء کی جانب سے ظلم کے یہ ظابطے، ہم نہیں مانتے، حافظ سعید کی نظربندی ختم کرو، حافظ سعید سے رشتہ کیا الا الہ الااللہ، کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ، امریکی دبائو نامنظور نامنظور کے نعرے بھی لگائے گئے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک آزادی جموں کشمیر ملتان کے رہنما محمد آصف نے کہا کہ بیرونی دبائو پر حافظ سعید کی نظربندی ناقابل برداشت ہے۔ حافظ سعید کی نظربندی سے تحریک آزادی کشمیر دبائی نہیں جا سکتی۔ حکومت کے غیرمنصفانہ فیصلے کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ حافظ محمد سعید کی نظربندی کشمیر کی تحریک کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، حکومت پانچ فروری سے پہلے کشمیر کی سب سے توانا اور مضبوط آواز کو بند کر کے کس کو پیغام دینا چاہتی ہے، حکومت امریکا و بھارت کے دبائو میں آ کر قومی مفادات کو نقصان نہ پہنچائے، حافظ سعید کشمیر ہی نہیں بلکہ انسانیت کے محسن بھی ہیں، انہوں نے تھر میں بلاتفریق مذہب اور رنگ و نسل کے لوگوں کی خدمت کی ہے، تھر میں ان کے رفاحی کاموں کی وجہ سے آج فصلیں لہرا رہی ہیں، لوگوں کو پینے کے لیے پانی میسر آ رہا ہے، ہم حکومت کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ نئی امریکی حکومت کے جھانسے میں نہ آئیں امریکہ نے پہلے بھی ہمارا ساتھ نہیں دیا اور اب بھی نہیں دے گا۔
خبر کا کوڈ : 606038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش