QR CodeQR Code

راجہ فاروق کی صدر آزاد ریاست سے ملاقات

3 Feb 2017 07:51

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے دورہ برطانیہ کی تفصیلات خصوصاً برٹش کونسل کے ساتھ ریاست کے اساتذہ کی تربیت کے معاہدے سے آگاہ کیا


اسلام ٹائمز۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان سے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق نے گزشتہ روز یہاں صدارتی سیکرٹریٹ کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے اپنے دورہ برطانیہ کی تفصیلات خصوصاً برٹش کونسل کے ساتھ ریاست کے اساتذہ کی تربیت کے معاہدے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے بتایا کہ برطانیہ میں ارکان پارلیمنٹ اور کشمیر کمیونٹی کے رہنماؤں کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مفید ملاقاتیں ہوئی ہیں، متعدد برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لئے تحقیقاتی مشن بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کے عزم کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 606064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/606064/راجہ-فاروق-کی-صدر-آزاد-ریاست-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org