0
Friday 3 Feb 2017 14:14

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی حیدرآباد ایم نائن موٹروے کے تکمیل شدہ حصے کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی حیدرآباد ایم نائن موٹروے کے تکمیل شدہ حصے کا افتتاح کر دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کراچی حیدرآباد موٹر وے کے تکمیل شدہ حصے کا افتتاح کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کراچی حیدرآباد ایم نائن موٹروے سیکشن ون کا افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، وفاقی و صوبائی وزرا اور دیگر اہم سیاسی و سرکاری شخصیات بھی تھیں۔ کراچی کو حیدر آباد سے ملانے والی سپرہائی وے کی جگہ اب موٹر وے بنائی جا رہی ہے، 36 ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا ایم نائن منصوبہ 136 کلومیٹر طویل ہے، اس موٹر وے میں چار انٹرچینج دادا بھائی، انڈسٹریل ویلی، نوری آباد اور تھانا بولا خان شامل ہیں، جو تھرپارکر، جھمپیر، کینجھر اور مختلف علاقوں کو کراچی سے ملائیں گے۔ منصوبے کا آغاز ستمبر 2015ء میں ہوا اور اس کا 50 فیصد سے زیادہ مکمل ہوگیا ہے، جبکہ دیگر کام رواں برس کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ترجمان این ایچ اے کے مطابق کراچی حیدرآباد ایم نائن موٹر وے کے تیار شدہ 80 کلو میٹر حصے پر فی کلو میٹر ٹول ادا کرنا ہوگا اور موٹر وے پر ویگن کا نیا ریٹ 2 روپے 58 پیسے فی کلو میٹر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 606133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش