0
Friday 3 Feb 2017 14:27

کراچی، کالعدم تنظیموں کے 5 دہشتگردوں سمیت 45 جرائم پیشہ افراد گرفتار

کراچی، کالعدم تنظیموں کے 5 دہشتگردوں سمیت 45 جرائم پیشہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران رینجرز اور پولیس نے 45 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے شہر میں گلبرگ، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن، لیاری، پاک کالونی اور بلدیہ ٹاون سمیت سولجر بازار میں کارروائی کے دوران 45 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں سے 8 کا تعلق سیاسی اور 5 کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، جو ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں میں مطلوب تھے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، منشیات اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 606136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش