0
Friday 3 Feb 2017 16:23

جنوبی وزیرستان، پولیو کے قطرے پلانے سے انکار، 4 افراد گرفتار

جنوبی وزیرستان، پولیو کے قطرے پلانے سے انکار، 4 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں سلیمان خیل قبائل میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر پولیٹکل انتظامیہ نے کارروائی کرکے 4  افراد کو گرفتار کرلیا۔ جنوبی وزیرستان میں سلیمان خیل قبائل کے 4 قبیلوں جلال خیل، دینار خیل ، حسن خیل اور وڑوکی نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے، جس پر پولیٹیکل انتظامیہ نے ان قبیلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی۔ سلیمان خیل قبائل کے 4 افراد کو گرفتار کرکے پولیٹیکل لاک اپ میں بند کردیا گیا ہے۔ سربراہ قبیلہ سلیمان خیل ملک کمال کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں نان لوکل پولیو ورکرز تعینات کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 606170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش