QR CodeQR Code

حافظ سعید کی نظر بندی بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہے، اس اقدام سے کشمیریوں کے جذبات مجروح ہوئے، قاری اسمٰعیل

3 Feb 2017 19:50

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے زیراہتمام مجلس مشاورت سے خطاب کرتے ہوئے اہل حدیث رہنما کا کہنا تھا کہ مسلمانوں میں اتفاق واتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، مقبوضہ خطوں میں مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے،7 ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانا انتہائی شرمناک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم جماعۃ الدعوۃ کی طرف سے تحریک آزادی جموں و کشمیر کے نام سے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مجلس مشاورت منعقد ہوئی، جس میں یوم یکجہتی کشمیر کے پروگرامز کو حتمی شکل دی گئی۔ مجلس مشاورت سے خطاب کرتے ہوئے کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے ضلعی رہنماء قاری اسمٰعیل نے کہا کہ حافظ سعید کی نظر بندی بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہے، اس اقدام سے کشمیریوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید انسانیت کے مسیحا ہیں، جنہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت نظر بندی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلمانوں میں اتفاق واتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، مقبوضہ خطوں میں مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے،7 ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانا انتہائی شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے پاس ویزے بند کرنے کا کوئی بھی جواز نہیں ہے، وہ محض شدت پسندانہ سیاست کرکے اپنی مقبولیت میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 606186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/606186/حافظ-سعید-کی-نظر-بندی-بیرونی-دباؤ-کا-نتیجہ-ہے-اس-اقدام-سے-کشمیریوں-کے-جذبات-مجروح-ہوئے-قاری-اسم-عیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org