QR CodeQR Code

صدر ٹرمپ ہوش کے ناخن لیں ورنہ انکی متنازعہ پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ کا مزید نقصان ہو سکتا ہے، سیدہ عابدہ حسین

3 Feb 2017 22:55

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت کسی بھی ملک میں اس اقدام کو نہیں سراہا گیا اور ٹرمپ اپنے ہی ملک میں متنازع ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے خلاف امریکہ میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر اور سیاسی رہنما عابدہ حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے مسلمان ملکوں کے سربراہوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آپس میں اتحاد کر کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باور کرائیں کہ ان کے مسلمانوں کے خلاف اقدامات انتشار پر مبنی ہیں، انہیں روکا جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت کسی بھی ملک میں اس اقدام کو نہیں سراہا گیا اور ٹرمپ اپنے ہی ملک میں متنازع ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے خلاف امریکہ میں بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کیخلاف بیانات، میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کے فیصلے سمیت متعدد اقدامات پر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ٹرمپ کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ورنہ نقصان امریکہ کا بھی ہو سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 606225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/606225/صدر-ٹرمپ-ہوش-کے-ناخن-لیں-ورنہ-انکی-متنازعہ-پالیسیوں-کی-وجہ-سے-امریکہ-کا-مزید-نقصان-ہو-سکتا-ہے-سیدہ-عابدہ-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org