0
Friday 3 Feb 2017 23:38

اسلام آباد فائرنگ واقعہ کیخلاف مقتول کے لواحقین کا احتجاج، پولیس چوکی نذر آتش

اسلام آباد فائرنگ واقعہ کیخلاف مقتول کے لواحقین کا احتجاج، پولیس چوکی نذر آتش
اسلام ٹائمز۔ تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تیمور کے لواحقین ک احتجاج جاری ہے۔ مشتعل مظاہرین نے واقعے کہ جگہ پر پولیس چوکی کو آگ لگا دی۔ مشتعل مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ مفرور پولیس اہلکاروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ جب تک فائرنگ کرنے والے اہلکار کو گرفتار نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رکھیں گے۔ اس سے پہلے تھانہ سبزی منڈی میں ہی فائرنگ کرنے والے اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں بیان کیا گیا ہے کہ اہلکار سمیع اللہ نیازی نے گاڑی پر عقب سے تین فائر کئے۔ تین گولیوں میں سے ایک گولی تیمور کے سر میں عقب سے لگی۔ گولی لگنے سے تیمور کی موقع پر ہلاکت ہوئی۔ مقتول تیمور کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی موت کی سر میں گولی لگنا بتایا گیا ہے۔ گولی لگنے سے دماغ میں 4×3 کا سینٹی میٹر کا زخم بنا۔ ذرائع کے مطابق مقتول کے جسمانی اعضا کے نمونے لاہور بھیج دیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 606229
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش