QR CodeQR Code

ٹرمپ کو مسلمانوں کیخلاف جاری یہ جنگ ختم کرنا ہوگی، رحمان ملک

4 Feb 2017 08:46

پی پی پی کے سینیٹر کا اپنے ٹویٹ میں ٹرمپ کو تجاویز میں کہنا ہے کہ مسلمان دہشتگرد نہیں، دہشتگردی کیخلاف مسلمانوں کی طرف سے جاری جنگ پر امریکہ کو حمایت کرنی چاہیے۔ ٹوئیٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں نفرت کی بجائے محبت کا پیغام دیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو ہر مذہب کا احترام اور فرقہ واریت پھیلانے سے اجتناب کرنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ حکم نامے اور مسلم ممالک پر پابندی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے ڈونلڈ ٹرمپ کو تجاویز دے دیں۔ شوشل میڈیا پر رحمان ملک نے ٹوئیٹر پیغام کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 8 تجاویر دی ہیں، جن میں رحمان ملک کا کہنا ہے کہ مسلمان دہشتگرد نہیں، دہشتگردی کیخلاف مسلمانوں کی طرف سے جاری جنگ پر امریکہ کو حمایت کرنی چاہیے۔ ٹوئیٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں نفرت پھیلانے کی بجائے محبت کا پیغام دیں، ڈونلڈ ٹرمپ کو ہر مذہب کا احترام اور فرقہ واریت پھیلانے سے اجتناب کرنا چاہیئے۔ رحمان ملک نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مینڈیٹ کا احترام کرتا ہوں لیکن انہیں مسلمانوں کیخلاف جاری یہ جنگ ختم کرنا ہوگی۔ مسلمان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے امریکہ کے ہر حکم کی تعمیل کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 606289

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/606289/ٹرمپ-کو-مسلمانوں-کیخلاف-جاری-یہ-جنگ-ختم-کرنا-ہوگی-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org