0
Saturday 4 Feb 2017 08:52

فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے، عارف شیرازی

فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے، عارف شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کرا سکی لیکن ہمارے حکمرانوں نے امریکی خوشنودی کیلئے حافظ سعید کے حوالے سے قرارداد پر فوری عمل کیا، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ملک کو سیکولر بنانے کی سازش ہو رہی ہے، ایک طرف حکومت حافظ سعید کو نظربند کر رہی ہے تو دوسری طرف انڈین فلموں کی نمائش کی اجازت دی جا رہی ہے۔ سندھ حکومت کا 16سال سے کم عمر والوں کے لئے اسلام قبول کرنے پر پابندی کا بل ہو یا پنجاب حکومت کا حقوق نسواں بل، ان سازشوں کو کبھی پروان چڑھنے نہیں دیں گے۔ 5فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے، ہم کشمیر کی آزادی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ کے امیر سید عارف شیرازی، نائب امیر سید حامد عزیر، شیخ مقصود احمد، سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم اور جماعت اسلامی آزادکشمیر اسلام آباد زون کے صدر صاحبزادہ خالد عمران خالد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 5فروری کو 11بجے دن لیاقت باغ چوک سے کمیٹی چوک تک اُمت رسولؐ ریلی نکالی جائے گی اور بعد ازاں اقبال روڈ پر جلسہ عام منعقد ہو گا، ریلی کی قیادت نائب امیر پنجاب محمد جاوید قصوری، تحریک حریت کشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی اور مقامی رہنما کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 606292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش