0
Friday 3 Feb 2017 23:03

لیہ میں ٹرک کی اسکول وین کو ٹکر سے 7 طلبا سمیت 10 افراد جاں بحق، 11 زخمی

لیہ میں ٹرک کی اسکول وین کو ٹکر سے 7 طلبا سمیت 10 افراد جاں بحق، 11 زخمی
اسلام ٹائمز۔ لیہ میں اسکول وین کو ٹرک کی ٹکر سے 7 طالب علموں سمیت 10 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق لیہ کے علاقہ میں فتح پور کے قریب ایم ایم عالم روڈ پر ٹرک بے قابو ہو کر اسکول وین سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 7 طالب علم، 2 اساتذہ اور وین کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ 11 بچے زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 606561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش