QR CodeQR Code

پنجاب حکومت کیطرف سے ارکان اسمبلی کو یونین کونسلوں کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز دینے کا فیصلہ

4 Feb 2017 23:40

ذرائع کے مطابق ہر ایم این اے کو فی یونین کونسل ایک ایک کروڑ روپے، جبکہ ایم پی ایز کو فی یونین کونسل پچاس پچاس لاکھ روپے ترقیاتی کاموں کے لئے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نئے بلدیاتی نظام کے تحت پنجاب حکومت نے ارکان اسمبلی کو یونین کونسلوں کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرگودھا سمیت ریجن بھر کی انتظامیہ سے ارکان قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں یونین کونسلوں کی تعداد طلب کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہر ایم این اے کو فی یونین کونسل ایک ایک کروڑ روپے، جبکہ ایم پی ایز کو فی یونین کونسل پچاس پچاس لاکھ روپے ترقیاتی کاموں کے لئے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے لئے چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو جلد از جلد تفصیلات ارسال کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 606565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/606565/پنجاب-حکومت-کیطرف-سے-ارکان-اسمبلی-کو-یونین-کونسلوں-کی-بنیاد-پر-ترقیاتی-فنڈز-دینے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org