0
Saturday 11 Feb 2017 00:51

گلگت بلتستان کو سی پیک میں حصہ نہیں دیا گیا ہے، شیخ جواد حافظی

گلگت بلتستان کو سی پیک میں حصہ نہیں دیا گیا ہے، شیخ جواد حافظی
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے معروف عالم دین، نائب امام جمعہ مرکز انجمن امامیہ اسکردو شیخ محمد جواد حافظی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو حقوق دینے سے کشمیر کاز کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان دو الگ الگ خطے ہیں، آئینی حقوق کے حوالے سے دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنا ناانصافی ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ جی بی کے سیاسی نمائندوں کو حقوق کے لئے متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ یہ لوگ ایک دوسرے کے گریبان پکڑنے کی بجائے خطے کے غریب عوام پر رحم کریں۔ ہمارے حکمران لیڈر نہیں، جو قوم کے مستقبل کی فکر کرتے ہیں۔ یہ لوگ صرف نمائندے ہیں، جو اگلے الیکشن اور اقتدار کی فکر کرتے ہیں۔ اسی لئے عوام مسائل میں جکڑے ہوئے ہیں۔ علامہ شیخ محمد جواد حافظی نے کہا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو واضح حصہ نہیں دیا گیا ہے، ہمارے حکمران خطے کی حساسیت اور غریب عوام کا خیال رکھیں۔ بلتستان ریجن میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی نہایت قابل تحسین ہے۔ پہلی بار اساتذہ کو تربیت دے کر تعلیمی میدان کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جب تک قومیں تعلیمی میدان میں آگے نہیں بڑھتا ترقی و کامیابی ممکن نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 606699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش