QR CodeQR Code

ہم لڑ جھگڑ کر مسئلہ کشمیر کا حل نہیں چاہتے، گورنر سندھ

5 Feb 2017 15:17

نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے محمد زبیر عمر نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ تمام پاکستانیوں کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے، جبکہ مذاکرات سے مسائل کا حل پاکستان اور بھارت کے عوام کیلئے بہتر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور جب شہر ترقی نہیں کرتا، تو ملک آگے نہیں بڑھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منفی خبریں کراچی کے کاروبار کیلئے اچھی نہیں، ماضی میں 10 منٹ میں کراچی بند ہو جاتا تھا، جلاؤ گھیراؤ اور ہڑتال کراچی کی پہچان بن گئے تھے، خراب حالات کی وجہ سے سرمایہ کاری آنا رک گئی تھی، سرمایہ کار صرف یہ پوچھتا ہے کہ حالات کتنے پُرامن ہیں، کیونکہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اور کراچی ترقی نہیں کرتا، تو ملک آگے نہیں بڑھتا ہے، جبکہ 3 سال کے پہلے پاکستان اور اب کے پاکستان بہت فرق ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی ضروری ہے، ہم لڑ جھگڑ کر مسئلہ حل نہیں کرنا چاہتے، کشمیر کا مسئلہ تمام پاکستانیوں کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے، جبکہ مذاکرات سے مسائل کا حل پاکستان اور بھارت کے عوام کیلئے بہتر ہے۔


خبر کا کوڈ: 606715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/606715/ہم-لڑ-جھگڑ-کر-مسئلہ-کشمیر-کا-حل-نہیں-چاہتے-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org