QR CodeQR Code

فیصل آباد، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد

5 Feb 2017 21:32

آرٹس کونسل فیصل آباد کے زیر اہتمام نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم کی آرٹ گیلری میں یوم کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی بیگم خالدہ منصور نے کہا کہ ہر فورم پر کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے فیصل آباد میں مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں اور سیمینارز منعقد کئے گئے۔ نظامت امور طلبہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور المحمدیہ سٹوڈنٹس فیصل آباد کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہلال احمر چوک سے ضلع کونسل چوک تک ریلی نکالی گئی، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا نے کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد کے خلاف نعرے بازی کی اور بھارتی ترنگا نذر آتش کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کے حوصلے متزلزل نہیں کرسکے۔ آرٹس کونسل فیصل آباد کے زیر اہتمام نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم کی آرٹ گیلری میں یوم کشمیر کے حوالے سے تصویری نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی بیگم خالدہ منصور نے کہا کہ ہر فورم پر کشمیریوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام کشمیر لہو لہو کے عنوان سے سیمینار غلام محمد آباد کے جامع ملیہ اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت سید ہدایت رسول قادری نے کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر عوامی تحریک نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اس وقت تک ممکن نہیں، جب تک پاکستان میں جرات مند قیادت برسراقتدار نہیں آتی، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔


خبر کا کوڈ: 606759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/606759/فیصل-آباد-کشمیریوں-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-سیمینارز-اور-ریلیوں-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org