QR CodeQR Code

وزارت داخلہ پنجاب کیجانب سے حساس مقامات کا سکیورٹی سروے نہ بھجوانے پر اظہارتشویش

5 Feb 2017 21:59

فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزارت داخلہ کی طرف سے آر پی اوز، ڈویژنل کمشنرز، سی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھجوائے جانے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ نان سی پیک منصوبہ جات اور اہم مقامات کی سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی سروے کر کے پانچ روز میں اس حوالے سے رپورٹ ارسال کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی صوبائی وزارت داخلہ نے حساس مقامات کا تازہ ترین سکیورٹی سروے نہ بھجوائے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام اضلاع کو فوری طور پر سروے کی رپورٹ بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزارت داخلہ کی طرف سے آر پی اوز، ڈویژنل کمشنرز، سی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھجوائے جانے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ نان سی پیک منصوبہ جات اور اہم مقامات کی سکیورٹی کے حوالے سے خصوصی سروے کر کے پانچ روز میں اس حوالے سے رپورٹ بھجوانے کی ہدایات کی گئی تھیں، لیکن یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ تاحال یہ سکیورٹی سروے نہیں بھجوایا گیا، جس کی وجہ سے کسی قسم کا کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے، اس لئے ہدایت کی جاتی ہے کہ فوری طور پر اس حوالے سے اقدامات عمل میں لاتے ہوئے تمام نان سی پیک منصوبہ جات اور اہم مقامات کا سکیورٹی سروے مکمل کیا جائے اور اس سلسلہ میں تفصیلی رپورٹ تیار کر کے جلد ازجلد ارسال کی جائے۔ واضح رہے کہ سی پیک سے منسلک منصوبوں اور چائینیز ورکرز کی سیکورٹی کے علیحدہ سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 606761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/606761/وزارت-داخلہ-پنجاب-کیجانب-سے-حساس-مقامات-کا-سکیورٹی-سروے-نہ-بھجوانے-پر-اظہارتشویش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org