QR CodeQR Code

مسلم لیگ قاف کے زیراہتمام اسلام آباد میں کشمیریوں کے حق میں ریلی

5 Feb 2017 20:13

ریلی کے شرکاء سے اپنے اپنے خطاب میں پارٹی رہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور اقوام عالم کی بےحسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کشمیری بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا اور قوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے دہرا معیار اپنائے ہوئے ہیں، کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت پر اقوام متحدہ سمیت دیگر ادارے مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اتوار کو مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے آل پاکستان مسلم لیگ نے ریلی کا اہتمام کیا۔ اے پی ایم ایل کے مرکزی دفتر سے شروع ہونے والی یہ ریلی نیشنل پریس کلب اسلام آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر جسٹس (ر) عبدالوحید صدیقی، شعبہ خواتین کی مرکزی جنرل سیکرٹری تقدیرہ اجمل، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری اسد محمود، مرکزی جائنٹ کوآرڈینیشن سیکرٹری قدرت نیازی، فیڈرل کیپیٹل کے جنرل سیکرٹری حاجی مطلوب، شعبہ خواتین کی صدر سیدہ فردوس اور دیگر راہنماﺅں سمیت پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء سے اپنے اپنے خطاب میں پارٹی رہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور اقوام عالم کی بےحسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کشمیری بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا اور قوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکاے نے ہاتھوں میں پلے کارڈز، پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پارٹی قائد جنرل (ر) پرویز مشرف کی تصاویر اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف زبردست نعرہ بازی بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 606803

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/606803/مسلم-لیگ-قاف-کے-زیراہتمام-اسلام-ا-باد-میں-کشمیریوں-حق-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org