0
Sunday 5 Feb 2017 21:03

بلتستان بھر میں شدید برفباری جاری، لوگ گھروں میں محصور، زمینی رابطے منقطع

بلتستان بھر میں شدید برفباری جاری، لوگ گھروں میں محصور، زمینی رابطے منقطع
اسلام ٹائمز۔ بلتستان بھر میں سال کی شدید ترین برفباری جاری ہے۔ بھاری برفباری کے سبب لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسکردو شگر کے باشہ ویلی میں سات فٹ سے زائد پڑنے والی برف نے لوگوں کو محصور کر دیا ہے اور 15 ہزار سے زائد آبادی کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ باشہ ویلی سے 45 کلو میٹر برفانی راستے کو عبور کرکے پیدل اسکردو پہنچنے والے شخص نے میڈیا کو بتایا کہ اتنی بھاری مقدار میں پڑنے والی برف باری سے ہر چیز اپنی جگہ جام ہو گئی ہے اور لوگ ایک گھر سے دوسرے گھر تک نہیں پہنچ پا رہے ہیں۔ برفباری کے سبب بلتستان کے تمام علاقوں کا صدر مقام اسکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ گلگت اسکردو روڈ اور پنڈی روڈ بھی بند ہوچکا ہے۔ سردویوں کے اواخر میں ہونی والی برفباری لینڈسلائیڈنگ اور قدرتی آفات کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ دوسری طرف حالیہ پڑنے والی والی برفباری سے اسکردو کسان حضرات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس برفباری کے نتیجے میں گرمیوں میں پانی کی قلت کا خدشہ مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 606814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش