0
Monday 6 Feb 2017 08:50

بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی خاموشی ناقابل فہم ہے، مدیحہ رانا

بھارتی مظالم کیخلاف اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی خاموشی ناقابل فہم ہے، مدیحہ رانا
اسلام ٹائمز۔ رکن پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ نون فیصل آباد کی رہنما مدیحہ رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستانی قوم نے کشمیریوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا، پوری پاکستانی قوم مظلوم، بے بس اور نہتے کشمیری عوام کے ساتھ ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کی خاموشی ناقابل فہم ہے، عالمی طاقتوں کو چاہئے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فوج کے ظلم کا سختی سے نوٹس لیں۔ انکا کہنا تھا کہ آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، مگر کشمیری نوجوانوں، بچوں، خواتین اور بوڑھوں پر ہر روز ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، تاہم بھارت کی پوری ریاستی طاقت اور سات لاکھ سے زائد فوج بھی کشمیریوں کی شمع آزادی کو بجھانے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا ہر گھرانہ شہیدوں کی مثالی داستانوں سے بھرا پڑا ہے، یہی وجہ ہے کہ وہاں دنوں میں قبرستان آباد ہو رہے ہیں جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔
خبر کا کوڈ : 606881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش