0
Sunday 5 Feb 2017 22:10

عمران خان آپ دھرنے، ہم قوم کو ترقی دینگے، ہمیں چھیڑا تو آپ بھی حکومت نہیں کرسکیں گے، ثناء اللہ زہری

عمران خان آپ دھرنے، ہم قوم کو ترقی دینگے، ہمیں چھیڑا تو آپ بھی حکومت نہیں کرسکیں گے، ثناء اللہ زہری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ثناء اللہ زہری نے چیئرمین تحریک انصاف کو کڑی تنقید کر نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے ہمیں چھیڑا تو عمران خان آپ بھی حکومت نہیں کرسکیں گے، وزیراعظم اچھا کام کرتے لگیں تو دھرنے ہو جاتے ہیں۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ صوبے کے وسائل یہاں کے عوام پر خرچ کریں گے، صوبے کی ترقی کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، 2002ء سے 2013ء تک صوبے کے حالات خراب کئے گئے، امن و امان کی صورتحال اب بہتر ہے۔ وہ بولے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم اچھا کام کرنے لگیں تو دھرنے ہو جاتے ہیں۔ انہوں پی ٹی آئی چیئرمین کو للکارتے ہوئے کہا کہ عمران خان آپ دھرنے، ہم قوم کو ترقی دیں گے، ہمیں چھیڑا تو آپ بھی حکومت نہیں کرسکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 606911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش