0
Monday 6 Feb 2017 13:27

آصف زرداری سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سندھ کابینہ میں پھر ردوبدل کا امکان

آصف زرداری سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سندھ کابینہ میں پھر ردوبدل کا امکان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری سے دو ملاقاتیں کیں، پہلی ملاقات ہفتے کی رات جبکہ دوسری اتوار کو وطن روانگی سے قبل ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملاقاتوں میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مشیروں اور معاونین خصوصی کو فارغ کرنے کے بعد کی حکمت عملی، سندھ کابینہ میں ردوبدل، صوبے کی سیاسی صورتحال، چھٹی مردم شماری کی تیاریوں، کراچی میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں مشیروں کے عہدے پر تقرری کیلئے پیپلز پارٹی کے مختلف اراکین سندھ اسمبلی کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ نئے مشیروں کی تقرری کے ساتھ بعض وزراء کے محکموں میں بھی ردوبدل کی جائے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں قانونی ماہرین کی جانب سے دی گئی اس تجویز پر بھی غور کیا گیا کہ فارغ کئے گئے معاونین خصوصی کی جگہ منتخب اراکین اسمبلی کو مختلف محکموں میں پارلیمانی سیکریٹری یا کوآرڈینیٹر اور مختلف اداروں و اتھارٹیز میں بطور چیئرمین مقرر کیا جا سکتا ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے آصف زرداری کو بتایا کہ مشیروں اور معاونین خصوصی کی تقرری کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے حکومت سندھ مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے جنھیں فوری حل کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 606944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش