QR CodeQR Code

سابق گورنر عشرت العباد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا عندیہ دیا ہے، سلیم شہزاد کا دعویٰ

6 Feb 2017 14:02

دبئی سے کراچی دوران سفر میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما نے کہا کہ دبئی میں قیام کے دوران سابق گورنر سندھ اور پرویز مشرف سے رابطہ ہوا، مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ 25 سال کی خودساختہ جلاوطنی کے بعد وطن لوٹنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما سلیم شہزاد نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ دبئی سے کراچی دوران سفر میڈیا سے گفتگو میں سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ دبئی میں قیام کے دوران سابق گورنر سندھ عشرت العباد اور سابق صدر پرویز مشرف سے رابطہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہوں، دبئی میں دیگر اہم سیاسی رہنماؤں سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں، اس موقع پر انہوں نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور سابق گورنر سندھ کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 606961

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/606961/سابق-گورنر-عشرت-العباد-نے-پیپلز-پارٹی-میں-شمولیت-کا-عندیہ-دیا-ہے-سلیم-شہزاد-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org