QR CodeQR Code

کینیڈین وزیراعظم عالمی لیڈران کیلئے رول ماڈل ہیں، سینیٹر رحمان ملک

6 Feb 2017 17:21

میڈیا کو جاری بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نے کینیڈا کے وزیراعظم کو مسلمان پناہ گزینوں کی حمایت پر خراج تحسین پیش کیا ہے، کہتے ہیں کہ حکومت سے کینیڈین وزیراعظم کیلئے پاکستانی ایوارڈ کا مطالبہ کروں گا۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹر رحمان ملک نے کینیڈا کے وزیراعظم کو مسلمان پناہ گزینوں کی حمایت پر خراج تحسین پیش کیا ہے، کہتے ہیں کہ حکومت سے کینیڈین وزیزاعظم کے لیے اعلیٰ پاکستانی ایوارڈ کا مطالبہ کروں گا۔ اپنے ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو مسلمان پناہ گزینوں کی حمایت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو عالمی لیڈران کیلئے رول ماڈل ہیں انکی پیروی کی جانی چاہیئے ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو دنیا میں محبت پھیلا رہے ہیں، جسٹن ٹروڈو دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے پسندیدہ شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنےآئےہیں۔ سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ میں حکومت سے کینیڈا کے وزیراعظم کیلئے اعلی پاکستانی ایوارڈ کا مطالبہ کرونگا۔


خبر کا کوڈ: 607018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/607018/کینیڈین-وزیراعظم-عالمی-لیڈران-کیلئے-رول-ماڈل-ہیں-سینیٹر-رحمان-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org