0
Monday 6 Feb 2017 17:53

آئی ایس او کی تربیتی ورکشاپ کراچی میں ہوگی، سندھ و بلوچستان کے مسئولین شرکت کریں گے

آئی ایس او کی تربیتی ورکشاپ کراچی میں ہوگی، سندھ و بلوچستان کے مسئولین شرکت کریں گے
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر لاہور میں تنظیم کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔ مرکزی نائب صدر نے بتایا کہ سندھ و بلوچستان کے تمام ڈویژن کے ذمہ داران کی تربیتی، فکری اور علمی سالانہ ورکشاپ کراچی میں 18,19 جنوری کو منعقد ہوگی جس میں درجنوں مسئولین شریک ہونگے۔ مرکزی نائب صدر علی کاظمی نے بتایا کہ پنجاب و خیبر پختونخواء کے مسئولین ورکشاپ بعنوان احیائے اقدار اسلامی میں درجنوں مسئولین نے شرکت کی، ورکشاپ آئی ایس او کے کارکنان کیلئے رشد و ہدایت کا سبب بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد علم و دانش کے جذے کو فروغ دینا ہے۔ اجلاس میں بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 22ویں برسی کی رابطہ و تشہیراتی مہم کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا کہ انقلاب اسلامی کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر لاہور سمیت ملک کے اہم ڈویژنز میں سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں مرکزی مسئولین شریک ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 607025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش