0
Monday 6 Feb 2017 21:27

کشمیر میں بھارتی مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ

کشمیر میں بھارتی مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ
اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام جامع مسجد گول فیصل آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، مظلوم کشمیری عوام کی ہر ممکن مدد جاری رکھیں گے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا فوری حل وقت کی اہم ضرورت ہے، بھارت مظلوم کشمیریوں پر مظالم بند کرے۔ سیمینار کی صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کی۔ انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کشمیر کی آزادی کیلئے مربوط لائحہ عمل مرتب کرے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے، کشمیر میں بھارتی مظالم پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ واضح رہے کہ ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری، مولانا یوسف انور، مولانا ریاض کھرل، قاری محمد حنیف بھٹی، علامہ غلام اکبر ساقی،حافظ محمد امجد، سیکرٹری بار میاں مہران طاہر، میاں طیب، حاجی محمد عابد، میاں عبدالکریم نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 607117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش