0
Tuesday 7 Feb 2017 00:27

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا شروع ہونے کا امکان

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا شروع ہونے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا شروع ہونے کا امکان ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ طور پر دستاویزات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔ سابق گورنر کا 10 فروری کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان نے دوران تفتیش اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کو مبینہ طور پر سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی سرپرستی حاصل تھی۔ چائنہ کٹنگ میں ملوث ملزمان نے بھی مبینہ طور پر عشرت العباد کا نام لیا ہے۔ جبکہ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے بھی ڈاکٹر عشرت العباد خان کے خلاف کرپشن اور ملزمان کی پشت پناہی کے الزامات لگائے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق گورنر سندھ کے خلاف جلد کرپشن کے حوالے سے تحقیقات شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دستاویزات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان 10 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔
خبر کا کوڈ : 607154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش