QR CodeQR Code

حکومت ایک طرف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور دوسری طرف مجاہدین کو پابند سلاسل کر رہی ہے، جماعۃ الدعوۃ

7 Feb 2017 06:56

کالعدم جماعۃ الدعوۃ کی جانب سے تحریک آزادی جموں کشمیر کے نام سے یکجہتی کشمیر کانفرنس کے انعقاد سے قبل جی ٹی ایس چوک سے ضلع کونسل چوک فیصل آباد تک یکجہتی کشمیر کارواں نکالا گیا، جس کی قیادت اشفاق ورک اور فیاض احمد نے کی۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جماعۃ الدعوۃ فیصل آباد کے زیراہتمام کشمیر کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے مذہبی، سیاسی جماعتوں کے قائدین، تاجر و وکلاء رہنماؤں اور اقلیتی برادری کے نمائندوں نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، ایک طرف کشمیر کے حق میں حکومت پاکستان اظہار یکجہتی کر رہی ہے، دوسری طرف کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے والوں کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سالمیت کشمیر کی آزادی سے جڑی ہوئی ہے، جنوبی ایشیاء میں امن کشمیر کی آزادی تک ناممکن ہے۔ واضح رہے کہ کالعدم جماعۃ الدعوۃ کی جانب سے تحریک آزادی جموں کشمیر کے نام سے یکجہتی کشمیر کانفرنس کے انعقاد سے قبل جی ٹی ایس چوک سے ضلع کونسل چوک فیصل آباد تک یکجہتی کشمیر کارواں نکالا گیا، جس کی قیادت اشفاق ورک اور فیاض احمد نے کی۔ کارواں کے بعد جلسہ عام سے مولانا سیف اﷲ خالد، مولانا یوسف انور، عظیم رندھاوا، گرمیت سنگھ، مفتی محمد ضیاء مدنی، انجینئر طاہر محمود، ذاکر حسین نقوی، شاہد گوگی، عبدالرحمن آزاد، قاری محمد اصغر، مرزا شفیق، بلال حیدر، عامر صدیق، حافظ عبدالرؤف، عبدالستار نورانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی آواز کو بلند کرنا ہمارا قانونی حق ہے، پاکستانی قوم ہر مشکل میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 607175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/607175/حکومت-ایک-طرف-کشمیریوں-سے-اظہار-یکجہتی-اور-دوسری-مجاہدین-کو-پابند-سلاسل-کر-رہی-ہے-جماعۃ-الدعوۃ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org