0
Tuesday 7 Feb 2017 13:55

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر راجہ جلال کو کور کمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا

پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر راجہ جلال کو کور کمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر راجہ جلال کو کور کمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی جی بی کے سینئر نائب صدر شاہ ناصر، جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان، رکن قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب اور تقی اخونزادہ سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کے دستخطوں سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق صوبائی صدر راجہ جلال مقپون کو تحریک انصاف کی سب سے بڑے فورم کورکمیٹی اور سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر بنا دیا گیا، جبکہ رکن قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب، صوبائی جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان، سینئر نائب صدر شاہ ناصر اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات تقی اخونزادہ کو بھی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔ ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر 106 رکنی کور کمیٹی بنائی گئی ہے۔ جس میں جی بی سے پارٹی کے صوبائی صدر راجہ جلال مقپون کو شامل کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورکمیٹی کا ہر ماہ اجلاس ہوگا جبکہ ایک اور نوٹیفیکیشن میں عمران خان سمیت 339 افراد کو سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔ گلگت بلتستان سے راجہ جلال مقپون، رکن قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب، صوبائی سیکرٹری جنرل فتح اللہ خان، سینئر نائب صدر شاہ ناصر اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات تقی اخونزادہ کو اس کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہر دو ماہ بعد اجلاس ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 607266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش