0
Tuesday 22 Mar 2011 11:15

طالبان نے امن معاہدہ توڑنے کی دھمکی دیدی

طالبان نے امن معاہدہ توڑنے کی دھمکی دیدی
پشاور:اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے مقامی طالبان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے پاکستان کی مرضی سے ہو رہے ہیں، عوام محفوظ نہیں ہیں، امن معاہدہ کسی بھی وقت توڑ سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں مقامی طالبان کمانڈر حافظ گل بہادر کے ترجمان احمد اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی وزیرستان میں تعینات پاک فوج کے انچارج میجر جنرل غیور محمود کے گزشتہ دنوں ڈرون حملوں سے متعلق ریمارکس کا بدلہ ضرور لیا جائے گا جس میں انہوں نے ڈرون حملوں کے حوالے سے کہا تھا کہ ڈرون حملے بالکل ٹھیک ہورہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے پاکستان کی مرضی سے ہورہے ہیں عوام کی خاطر امن معاہدہ کیا تھا اب عوام محفوظ نہیں ہیں تو امن معاہدہ کسی بھی وقت توڑ سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 60727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش