0
Tuesday 7 Feb 2017 14:01

گلگت کیلئے پرواز منسوخ ہونے پر مسافروں کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاج

گلگت کیلئے پرواز منسوخ ہونے پر مسافروں کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی گلگت جانے والی پرواز کینسل ہونے پر مسافروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے گلگت جانے والی پرواز چلاس کے قریب سے واپس مڑ گئی، جس کے خلاف مسافروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مسافروں کا موقف تھا شدید تگ و دو کے بعد ٹکٹ کنفرم ہوتا ہے۔ موسم کی خرابی یا ٹیکنیکل مسئلے کی وجہ سے جہاز کینسل ہو جائے تو نہ صرف تمام محنت پر پانی پھر جاتا ہے بلکہ ٹکٹ بھی ری کنفرم نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاز علی الصبح گلگت کیلئے پرواز کرتا ہے اور اکثر اوقات صبح سویرے موسم خراب ہو جاتا ہے جو کہ بعد میں کلیئر ہوتا ہے۔ لہٰذا صبح سویرے کی بجائے صبح 7 بجے کے بعد گلگت کے لئے پرواز چلائی جائے تاکہ کینسل ہونے کا امکان کم سے کم ہو۔ مسافروں کے شدید احتجاج کے بعد پی آئی اے حکام نے گلگت کے مسافروں کیلئے مفت طعام و قیام کا بندوبست کیا اور اگلے روز کیلئے خصوصی جہاز میں ٹکٹ بھی کنفرم کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 607270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش