QR CodeQR Code

ٹارگٹ کلنگ میں 92 فیصد کمی آئی، ڈی جی رینجرز سندھ

7 Feb 2017 14:28

جامعہ کراچی کے دورے کے موقع پر میجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ کراچی میں منفی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے شہری تعاون کریں، کراچی کا امن بحال ہوا ہے اور معیشت مضبوط ہو رہی ہے، طلباء ملک کا مستقبل ہیں، تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بہتر بنائی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، ٹارگٹ کلنگ میں 92 فیصد کمی آئی، انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں منفی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے شہری تعاون کریں۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے جامعہ کراچی کا دورہ کیا۔ ڈی جی رینجرز کی آمد پر جامعہ کراچی کا آڈیٹوریم طلبہ سے بھر گیا۔ جامعہ کراچی آمد پر ڈی جی رینجرز نے کراچی آپریش پر بات چیت کی، اس موقع پر ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، گزشتہ تین سال بھتہ خوری میں 93 فیصد کمی آئی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں منفی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے شہری تعاون کریں، کسی بھی مشکوک شخص اور اشیاء کی خبر فوراً قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی تعاون سے کراچی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں، کراچی کا امن بحال ہوا ہے اور معیشت مضبوط ہو رہی ہے، طلباء ملک کا مستقبل ہیں، تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بہتر بنائی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 607276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/607276/ٹارگٹ-کلنگ-میں-92-فیصد-کمی-ا-ئی-ڈی-جی-رینجرز-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org