0
Tuesday 7 Feb 2017 17:58

سی ٹی ڈی کی ملتان میں کامیاب کاروائی، 5 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی ملتان میں کامیاب کاروائی، 5 دہشت گرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے ملتان میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ دہشت گرد ملتان میں حساس مقامات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کاونٹر ٹیرارزم فورس نے ملتان کے علاقے سہو چوک میں کامیاب کاروا ئی کی اور پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت نصراللہ خان، زارساز خان، حکیم خان، روزی خان اور روح اللہ خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگرد حساس تنصیبات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس نے دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی نشاندہی پر مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 607336
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش