0
Tuesday 7 Feb 2017 18:08

بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں کی حکومت مالی مدد کریگی

بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں کی حکومت مالی مدد کریگی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ نے ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے متاثرہ افراد کی امداد کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 33 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران نارووال اور سیالکوٹ میں بھارتی فائرنگ کے متاثرین کے لیے پنجاب حکومت کی امداد ناکافی قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے بھی امداد کی منظوری دی گئی۔ جس کے تحت ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندان کو 5 لاکھ جب کہ شدید زخمیوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں کابینہ نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے پالیسی کے علاوہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تجاویز کی بھی منظوری دے دی۔ کابینہ ارکان نےانتخابی اصلاحات رپورٹ پر مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کی سفارشات منظور کرلیں، جس میں عام انتخابات میں خواتین کے5 فیصد کوٹہ کی منظوری کی تجویز بھی شامل تھی۔

اس سلسلے میں قانون سازی کے بعد تمام سیاسی جماعتیں 5 فیصد نشستوں پر خواتین کو ٹکٹ دینے کی پابند ہوں گی اور عام انتخابات میں ہر ایک کلومیٹر بعد پولنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں روس کے فوجیوں کو پاکستان میں تربیت کے معاہدے پر بات چیت سمیت پاکستان اور چین کے آڈٹ اداروں میں تعاون کی یادداشت کے علاوہ ایران، بیلارس، آذربائیجان، سینی گال اور کرغزستان سمیت فرانس کے ساتھ باہمی تعاون کے سمجھوتوں کو بھی منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کمیٹی برائے توانائی، ای سی سی، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں اور اسٹیٹ بینک سمیت ایرانی بینک کے مابین ادائیگیوں کے معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 607341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش