0
Tuesday 7 Feb 2017 23:17

بھارتی فورسز کی کھوئی رتہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، 25 سالہ جوان شہید

بھارتی فورسز کی کھوئی رتہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، 25 سالہ جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ کھوئی سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والا پچیس سالہ مزدور شہید ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق، بھارتی جنونیت رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی، کھوئی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کے مطابق بھارتی فورسز نے دوپہر کے وقت بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پچیس سالہ مزدو محمد اشفاق زخمی ہو گیا جسے بعد میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، ڈاکٹروں نے محمد اشفاق کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فورسز کو بھرپور جواب دیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے غیرذمہ دارانہ رویے کے باعث ایک اور بےگناہ شہری کی جان ضائع ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 607405
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش