QR CodeQR Code

بحرین میں پرامن مظاہرین کے خلاف حکمرانوں کی کاروائی ناقابل برداشت ہے، بان کی مون

21 Mar 2011 13:24

اسلام ٹائمز:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ غیر مسلح سویلین پر طاقت کا استعمال مناسب اقدام نہیں، طاقت کا استعمال شہریوں پر عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔


نیویارک:اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بحرین اور دیگر عرب ممالک میں جمہوریت کے حامی مظاہرین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خون ریز کریک ڈان ناقابل قبول ہے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے۔ گزشتہ روز جاری ایک مذمتی بیان میں سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ بحرین اور دیگر عرب ممالک میں پر امن احتجاج اور مظاہرہ کرنے والے لوگوں کے خلاف فورسز کا استعمال اور ان کی گرفتاریاں کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے بحرین میں بدترین صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ 
بان کی مون کا کہنا تھا کہ غیر مسلح سویلین پر طاقت کا استعمال مناسب اقدام نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقت کا استعمال شہریوں پر عالمی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے چنانچہ یہ ممالک شہریوں کو ہدف بنانے کا عمل فوری طور پر ترک کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 60742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/60742/بحرین-میں-پرامن-مظاہرین-کے-خلاف-حکمرانوں-کی-کاروائی-ناقابل-برداشت-ہے-بان-مون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org