QR CodeQR Code

سندھ میں اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی عائد اور 6 ہزار اساتذہ بھرتی کرنیکی منظوری

8 Feb 2017 14:04

تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اجلاس میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کھولنا کافی نہیں، تعلیمی سرگرمی بھی ہونی چاہیئے، جب اسکول کی چار دیواری اور باتھ روم نہیں ہونگے تو طالبعلم کیسے آئیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔ سیکریٹری تعلیم نے بتایا کہ سندھ بھر میں 4123 اسکول بند ہیں۔ وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کھولنا کافی نہیں، تعلیمی سرگرمی بھی ہونی چاہیئے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جب اسکول کی چار دیواری اور باتھ روم نہیں ہونگے تو طالبعلم کیسے آئیں گے۔ انھوں نے فوری طور پر اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سندھ کریکولم اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، وزیراعلیٰ نے صوبائی محکمہ تعلیم کو اتھارٹی کیلئے ڈرافٹ بل بنانے کی ہدایت بھی کی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نصاب کو جدید اور موجودہ تقاضوں کے مطابق بنانا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ دیر سے کام کرنے سے مسائل ہیں تو فجر پڑھ کر کام شروع کر سکتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے 6 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی۔


خبر کا کوڈ: 607526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/607526/سندھ-میں-اساتذہ-کے-تبادلوں-پر-پابندی-عائد-اور-6-ہزار-بھرتی-کرنیکی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org