0
Wednesday 8 Feb 2017 18:58

پاکستان کیساتھ 36 ممالک کی بحری مشقیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار روس بھی شریک

پاکستان کیساتھ 36 ممالک کی بحری مشقیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار روس بھی شریک
اسلام ٹائمز۔ 10 فروری سے پاکستان کے ساتھ 36 ممالک کی بحری امن مشقوں کا آغاز ہو رہا ہے، جس میں ملکی تاریخ میں پہلی بار روس بھی شامل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا بریفنگ کے دوران کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا ہے کہ 10 فروری سے شروع ہونے والی 5 روزہ بحری امن مشقوں میں چین، امریکا، سعودی عرب اور ایران سمیت 36 سے زائد ممالک شرکت کریں گے اور ان مشقوں میں پہلی بار روس کا بحری بیڑا اور فورس بھی شریک ہوگی، بحری مشقوں کے دوران عالمی میری ٹائم کانفرنس بھی ہوگی۔ جس میں شرکت کیلئے 70 سے زائد ممالک کے مندوبین کو دعوت دی گئی ہے۔ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا کہ بحری امن مشقیں کسی ملک کے خلاف نہیں، بلکہ اس کا مقصد ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کی مدد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا عمل ہمیشہ سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رہا ہے، لیکن ہم ایک مضبوط قوم ہیں اور سمندر پر حاوی بھی، اگر بھارت ہماری سمندری حدود میں جارحانہ عزائم لے کر آئے گا، تو بچ کر نہیں جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین اور روس سمیت آٹھ ممالک بحری جہازوں کے ساتھ، جبکہ دیگر ممالک پانچ ہیلی کاپٹرز کے ساتھ مشقوں میں شریک ہو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 607615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش