0
Wednesday 8 Feb 2017 19:32

پشاور میں ریپڈ بس سروس پر تاجر برادری کے تحفظات

پشاور میں ریپڈ بس سروس پر تاجر برادری کے تحفظات
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور میں ریپڈ بس سروس پر پشاور کے تاجروں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، اس حوالے سے مرکزی تنظیم تاجران کے صدر حاجی ملک مہر الہٰی اور پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے صدر حاجی شکیل احمد نے کہا ہے کہ ریپڈ بس سروس منصوبے پشاور کے بیشتر تاجر متاثر ہونگے، جس سے پشاور میں نقص امن کا خطرہ ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد کریں۔ جس میں متعلقہ حکام کے ساتھ ساتھ مرکزی تنظیم تاجران کے عہدیداروں، پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہوں اور اجلاس میں ریپڈ بس سروس منصوبے سے متعلق تاجروں اور شہریوں کے تحفظات دور کئے جائیں۔ اجلاس میں چیمبر کے سینئر نائب صدر عاطف حلیم، سابق صدر احتشام حلیم، سابق نائب صدر ملک انعام، ملک ظہور الہٰی، رحمان گل، نور احمد اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پشاور کی بہتری کے لئے بزنس کمیونٹی صوبائی حکومت سے ہر قسم تعاون کے لئے تیار ہے۔
خبر کا کوڈ : 607622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش