0
Wednesday 8 Feb 2017 20:04

پاکستانی معیشت 2030ء تک دنیا کی 32 طاقتور ترین معیشتوں میں شامل ہوگی، پی ڈبلیو سی

پاکستانی معیشت 2030ء تک دنیا کی 32 طاقتور ترین معیشتوں میں شامل ہوگی، پی ڈبلیو سی
اسلام ٹائمز۔ عالمی شہرت یافتہ فرم پرائز واٹر ہاؤس کوپر (پی ڈبلیو سی) نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستانی معیشت 2030ء تک دنیا کی 32 طاقتور ترین معیشتوں میں شامل ہوگی جبکہ 2050ء تک پاکستانی معیشت کینیڈا اور اٹلی کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ بین الااقوامی مالیاتی فرم پی ڈبلیو سی کی جانب سے رپورٹ سال 2050ء میں عالمی اکنامک آڈر کیسے تبدیل ہوگا، جاری کر دی گئی ہے۔ دی لانگ ویو نامی اس رپورٹ میں 32 ممالک کی معیشت کا ذکر کیا گیا ہے جس میں پاکستان کا 20 واں نمبر ہے۔ اقتصادی فرم نے ملکوں کی درجہ بندی قوت خرید اور جی ڈی پی کے تناسب سے کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2050ء میں چین دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گی، 2030ء تک پاکستانی معیشت کا نمبر 20 واں ہوگا جو کہ 2050ء تک بڑھ کر 16 ہو جائے گا۔ سال 2050ء تک پاکستانی معیشت کینیڈا اور اٹلی کو پیچھے چھوڑ دے گی جبکہ عالمی معیشت دوگنی ہوجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق روس یورپ کی بڑی معاشی طاقت بن جائے گا۔ برطانیہ بریگزٹ کو فالو کرتے ہوئے اپنی معیشت کو اوپن کردے گا، ترکی کی معیشت کا انحصار سیاسی استحکام پر رہے گا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ویتنام، بھارت اور بنگلہ دیش کا گروتھ ریٹ صرف پانچ فیصد سالانہ رہے گا، تین دہائیوں تک ان ممالک کی معیشت اسی رفتار سے بڑھے گی جبکہ ترقی پذیر ممالک معاشی ترقی کا انحصار باہمی تجارت پر رہے گا، جس ملک کی تجارت ترقی کرے گی اس کی معیشت اسی رفتار سے آگے بڑھے گی۔ رپورٹ میں چین پہلے، امریکا دوسرے جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں ان 32 ممالک کے منصوبوں، خریداری کی طاقت اور عالمی مجموعی ملکی پیداوار کا جائزہ لیا گیا تھا۔ پرائز واٹر ہاس کوپرس کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت 2050ء تک دوگنی ہو جائے گی۔ چین، بھارت، امریکا اور انڈونیشیا ٹاپ فائیو میں شامل ہو سکتے ہیں، فرانس ٹاپ ٹین جبکہ اٹلی ٹاپ 20 کی فہرست سے نکل جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 607625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش