0
Wednesday 8 Feb 2017 21:06

بلتستان کے ضلع شگر میں برفانی تودہ گرنے اور گلیشئر سرکنے کے باعث متعدد گھر دب گئے

بلتستان کے ضلع شگر میں برفانی تودہ گرنے اور گلیشئر سرکنے کے باعث متعدد گھر دب گئے
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے ضلع شگر کے گاوں ارندو میں گلیشئیر آبادی کی جانب سرکنے لگا۔ گلیشئر سرکنے اور برفانی تودے سے متعدد گھروں کے دبنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ برفانی تودے میں دب کر سینکڑوں جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔ کمشنر بلتستان کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم پیدل گاوں کی جانب روانہ ہوگی۔ اس وقت شگر ارندو میں گزشتہ تین دنوں میں 10 فٹ سے زائد برف باری پڑ چکی ہے، جس کے باعث گلیشئر سرکنے لگا اور برفانی تودے گرنے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ گلیشئر کے ملبے میں دب کر سینکڑوں جانوروں کی ہلاکت اور متعدد مکانات کے دبنے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق گلیشئر سرکنے اور تودہ گرنے کی آوازیں آتے ہی لوگ گھروں سے نکل گئے اور گاوں کے 14 خاندان گھر بار چھوڑ کر دوسرے گاوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔ کمشنر بلتستان ڈویژن عاصم ایوب کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیم شگر سے پیدل ارندو گاوں کی جانب روانہ ہوگی۔ ٹیم کے ہمراہ کھانے پینے کی اشیاء بھی روانہ کی جائیں گی۔ ٹیم کے پہنچنے میں دو سے تین دن لگیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ برف باری کے باعث گلتری، شیلا گاوں سمیت متعدد دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہے، راستے بند ہیں اور پاک فوج سے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 607647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش