QR CodeQR Code

ٹانک، چار بار ملتوی ہونیوالے ضمنی الیکشن آج ہو رہے ہیں

22 Mar 2011 11:16

اسلام ٹائمز: حلقے میں سخت سیکورٹی میں پولنگ جاری، تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئے گئے ہیں، بعض علاقوں میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر غیراعلانیہ پابندی عائد ہے۔


ٹانک: اسلام ٹائمز۔ ٹانک میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ کے پی کے 69 ٹانک میں ضمنی انتخابات چار بار التوء کے بعد آج منعقد ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ٹانک کے تمام 96 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
حلقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی سخت سیکورٹی میں پولنگ جاری، تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئے گئے ہیں، بعض علاقوں میں خواتین کے ووٹ ڈالنے پر غیراعلانیہ پابندی عائد ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اس حلقے میں چار بار انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد عین انتخابات کے وقت امن و امان کی دگرگون صورتحال کے باعث الیکشن کوملتوی کرنا پڑا تھا۔


خبر کا کوڈ: 60774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/60774/ٹانک-چار-بار-ملتوی-ہونیوالے-ضمنی-الیکشن-آج-ہو-رہے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org