QR CodeQR Code

بھارتی مظالم کو پوری دنیا میں عیاں کرنا چاہیے، راجہ ظفرالحق

9 Feb 2017 08:13

راولپنڈی آرٹس کونسل میں بھارتی مظالم پر مبنی تصویری نمائش کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں قائدِ ایوان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں کشمیر سے متعلق 24 قراردادیں پاس ہوئیں، کسی ایک کی بھی مخالفت نہیں ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں قائدِ ایوان سینیٹر راجہ ظفرالحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم کو پوری دنیا میں عیاں اور عالمی ضمیر جھنجوڑا جائے، یہ بات انہوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں بھارتی مظالم پر مبنی تصویری نمائش کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارت کی کشمیریوں پر ظلم و بربریت، پیلٹ گن کا استعمال، لاٹھی چارج، ایک لاکھ کشمیریوں کی شہادت، لاتعداد بے نام و نشان قبریں اور دوسری طرف کشمیری نوجوانوں اور خواتین کا احتجاج جاری ہے۔ سکیورٹی کونسل کا وعدہ پوری دنیا میں اجاگر کیا جائے، اقوام متحدہ میں کشمیر سے متعلق 24 قراردادیں پاس ہوئیں، کسی ایک کی بھی مخالفت نہیں ہوئی۔ ہم کشمیری شہداء، زخمیوں اور ان کے ورثا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ چوہدری یاسین، ناہیدمنظور، شیخ تجمل، عبدالحمید لون اور دیگر کشمیری رہنماؤں نے بھی اظہار خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 607741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/607741/بھارتی-مظالم-کو-پوری-دنیا-میں-عیاں-کرنا-چاہیے-راجہ-ظفرالحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org